جوہری پروگرام پر ایران کے ساتھ مذکرات پر ناخوش ہوں۔ٹرمپ

February 28, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر ایران کے ساتھ مذکرات پر ناخوش ہوں
ٹیکساس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو کسی بھی سطح پر یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے
ایران چاہتا ہے کہ تھوڑی بہت یورینیم افزودگی کرے۔ میرے خیال میں ایران کو ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتے لیکن ’بعض اوقات آپ کو ایسا کرنا پڑتا ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان جنیوا میں جوہری پروگرام پر مذاکرات کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے رویے سے ناخوش ہیں مگر انھوں نے تاحال یہ فیصلہ نہیں کیا کہ آیا وہ اس پر حملہ کریں گے۔