پاک افغان کشیدگی پر یورپی یونین کا اظہار تشویش

دونوں ممالک کشیدگی میں کمی کرنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔سربراہ ای یو خارجہ پالیسی

               
February 28, 2026 · بام دنیا

یورپی یونین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش کیا ہے اور کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی کرنے کیلئے دونوں ممالک مذاکرات کریں۔
سربراہ ای یو خارجہ پالیسی کایاکلاس نے جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی تشدد کی لہر پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے افغان ڈی فیکٹو حکام سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیاکہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔