فرانس۔ اٹلی۔ امریکہ ۔برطانیہ کا شہریوں کو ایران،اسرائیل کا سفر سے انتباہ

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے

               
February 28, 2026 · بام دنیا
معاون پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرائی۔ فائل فوٹو

فرانس، اٹلی، امریکہ، برطانیہ اور چین نے اپنے شہریوں کو ایران و اسرائیل سے متعلق سفری ہدایات جاری کی ہیں

فرانس نے اپنے شہریوں کو اسرائیل، یروشلم اور مغربی کنارے کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو اسرائیل، یروشلم اور مغربی کنارے کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اٹلی کی حکومت نے سیکورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ایران چھوڑ دیں اور مشرقِ وسطیٰ کے سفر سے گریز کریں۔

برطانیہ نے بھی اعلان کیا کہ وہ عارضی طور پر ایران سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا رہا ہے، جبکہ چین نے بھی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔امریکہ، برطانیہ اور چین نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔