امریکا غلط اندازوں،حد سے زیادہ مطالبات سے گریز کرنا چاہیے،عباس عراقچی

میزائل پروگرام اور علاقائی اتحادیوں کو زیر بحث لانا ناقابل قبول ہے اور یہ امور مذاکرات کے دائرے سے باہر ہیں۔

               
February 28, 2026 · بام دنیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کو غلط اندازوں اور حد سے زیادہ مطالبات سے گریز کرنا چاہیے۔

عراقچی کی مصری ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا گیا کہ جوہری مذاکرات میں کچھ معاملات پر اتفاق اور کچھ پر اختلاف قائم ہے۔ انہوں نے جوہری پروگرام اور پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ویانا میں مزید مذاکرات ہوں گے۔

عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ میزائل پروگرام اور علاقائی اتحادیوں کو زیر بحث لانا ناقابل قبول ہے اور یہ امور مذاکرات کے دائرے سے باہر ہیں۔