سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا کی سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

               
February 28, 2026 · اسپورٹس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا کی سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان مرزا پریکٹس کے دوران گھٹنے میں تکلیف کے باعث سہارا لے کر میدان سے باہر گئے اور بعد میں دوبارہ ٹریننگ کے لیے واپس نہیں آئے۔ اس کے باعث ان کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نسیم شاہ نے خواجہ نافع اور عثمان طارق کے ساتھ الگ نیٹ پر طویل پریکٹس کی ہے تاکہ میچ کے لیے مکمل تیاری ہو سکے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ آج شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے سری لنکا کو کم از کم 65 رنز سے ہرانا ہوگا یا مقررہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔