فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کر لیا
ہنگامی اجلاس ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیا گیا
فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ فرانس کی طرف سے یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جا سکے۔
اجلاس کے آغاز پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس خطے کی موجودہ صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ مشاورت کریں گے۔ اس ہنگامی اجلاس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور قانونی اور سفارتی ذرائع کے ذریعے صورتحال کو قابو میں لانا ہے۔