بریکنگ ایرانی میڈیا کی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی شہادت کی تصدیق۔ 40روزہ سوگ کا اعلان

ایرانی لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسا بھی شہید ہوگئے

               

ایران کے ذرائع ابلاغ نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ زیر زمین بینکر سے ان کی لاش مل گئی ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی پر آیت اللہ خامنہ کی شہادت کی تصدیق کے ساتھ 40 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ آپریشن میں خامنائی مارے جا  چکے ہیں۔اور ان کے عزیزواقارب بھی شہید ہوچکے ہیں۔ ایران نے چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور سات روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس سے پہلے ایرانی حکام نے خامنہ ای کی بیٹی، داماد اور نواسے کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

 

ایران کے سرکاری خبر رساں چینل IRINN پر آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر تلاوت قرآن پاک کے ساتھ نشر کی گئیں، اسکرین کے اوپر بائیں جانب سیاہ پٹی بھی نمایاں ہے۔

ٹی وی میزبان نے قبل ازیں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا باضابطہ بیان پڑھ کر سنایا جس میں آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔ بیان میں ان کی وفات کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی “شہادت” ظالم قوتوں کے خلاف جدوجہد میں ایک نئی بیداری اور تحریک کا آغاز ثابت ہوگی۔

 

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل نیٹ ورک ٹروتھ پر لکھا ہے کہ ’تاریخ کے سب سے برے آدمیوں میں سے ایک خامنہ ای کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے ٹریکنگ سسٹم سے بچنے میں ناکام رہے۔

لائیو اپ ڈیٹس کیلئے یہاں کلک کریں۔

 

(مزید تفصیل آرہی ہے)