ایران کے معاملے پر سفارتکاری کے موقع ضائع ہونے پر افسوس ہے۔اقوام متحدہ

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل گوتریس کا خطاب

               
March 1, 2026 · بام دنیا

امریکہ اور اسرئیل کے ایران پر حملوں کے بعد سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل گوتریس نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر سفارتکاری کے موقع ضائع ہونے پر افسوس ہے ۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں ایران پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے ، خلیجی ممالک پر بھی حملوں کی مذمت کی ، انہوں نے کہا کہ کئی ممالک مذاکرات کی حمایت کر رہے تھے،

چینی مندوب نے اپنے کہا کہ کشیدگی ختم کرکے فوری مذاکرات کیے جائیں،اور شہریوں پر حملوں سے گریز یا جائے،سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بات کرتے ہوئے چین کے ایلچی فو کانگ نے کہا کہ چین ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے گہری تشویش میں مبتلا ہے اور شہری ہلاکتوں کی اطلاعات پر فکر مند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلح تنازع میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر عبور نہیں کی جانی چاہیےاور طاقت کا بے دریغ استعمال ناقابلِ قبول ہے۔روس کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر گمراہ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔