اسرائیلی فضائیہ نے ایران پر تازہ حملوں میں 30 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا

فضائیہ کے درجنوں لڑاکا طیاروں نے فوجی انٹیلی جنس کی رہنمائی میں مغربی اور وسطی ایران

               
March 1, 2026 · بام دنیا

حسن آبادسکوائر تہران

 

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے آج صبح تازہ حملوں میں مغربی اور وسطی ایران میں حملوں کے دوران 30 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیلی فوج کے مطابق فضائیہ کے درجنوں لڑاکا طیاروں نے فوجی انٹیلی جنس کی رہنمائی میں مغربی اور وسطی ایران میں ایرانی حکومت کے بیلسٹک میزائل نظام اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران میں فضائی دفاعی تنصیبات، میزائل سائٹس، فوجی ہیڈکوارٹرز اور دیگر حکومتی اہداف پر حملے جاری رہیں گے۔