ایرانی میزائل حملوں میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

ہمارے پاس وسیع فضائی دفاعی نظام موجود ہے لیکن اب بھی یہ مکمل محفوظ نہیں۔ ترجمان اسرائیلی فوج

               
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں میں اس کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈفرین نے کہا کہ اگرچہ ہمارے پاس وسیع فضائی دفاعی نظام موجود ہے لیکن اب بھی یہ مکمل محفوظ نہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج نے ایران کے دفاعی نظام کو ’شدید نقصان‘ پہنچایا ہے۔

ایفی ڈفرین کے مطابق اسرائیل اپنے حملے جاری رکھنے کے لیے امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرے گا ’جب تک کہ ہم اپنے لیے مقرر کردہ تمام اہداف حاصل نہ کر لیں۔