بغداد : امریکی سفارت خانے پر حملے کی کوشش ،آنسو گیس کی شیلنگ
مظاہرین نے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ
فوٹو سوشل میڈیا
بغداد: ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای کی موت کی خبر جاری ہونے کے بعد’سیکڑوں عراقیوں نے بغداد کے گرین زون پر حملہ کرنے کی کوشش کی جہاں امریکی سفارت خانہ واقع ہے۔
ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ ان کی کوششیں اب تک بے نتیجہ رہی ہیں، لیکن وہ اب بھی گرین زون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا،جنھوں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔
دریں اثنا مقامی عراقی میڈیا نے جنوبی صوبوں میں مظاہروں کی خبر دی ہے۔
کئی ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے سنیچر کے روز اعلان کیا کہ وہ ’غیر جانبدار‘ نہیں رہیں گے اور ایران کا دفاع کریں گے۔
کتائب حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ جنوبی عراق میں فضائی حملوں میں اس کے دو ارکان کی ہلاکت کے بعد امریکی اڈوں پر حملہ کرے گا۔
اربیل ہوائی اڈے کے قریب آج دھماکوں کی اطلاع ملی، جہاں امریکی افواج تعینات ہیں۔