ایئرپورٹ پر خاتون چاقو کی نوک پر یرغمال مسلمان باکسر نے کارنامہ کردیا

ایک حملہ آور نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو چاقو کی نوک پر یرغمال بنا رکھا تھا، جس سے ہوائی اڈے پر خوف و ہراس پھیل گیا

               
March 2, 2026 · بام دنیا

الماتی ہوائی اڈے پر سابق باکسر کی بہادری، فلائٹ اٹینڈنٹ کو یرغمالی سے بچا لیا

قازقستان کے شہر الماتی کے ہوائی اڈے پر پیش آنے والے سنسنی خیز واقعے میں 52 سالہ سابق باکسر موسیٰ عبدرائم نے بہادری کی مثال قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک حملہ آور نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو چاقو کی نوک پر یرغمال بنا رکھا تھا، جس سے ہوائی اڈے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس موقع پر موسیٰ عبدرائم نے رضاکارانہ طور پر یرغمال بنائی گئی خاتون کے بدلے خود کو پیش کیا۔

موقع ملتے ہی سابق باکسر نے  حملہ آور کے ہاتھ سے بلیڈ ننگے ہاتھوں سے پکڑ لیا اور پولیس کی مدد سے ملزم کو قابو کر لیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر وائرل ہو گئی ہے، جہاں صارفین موسیٰ عبدرائم کی جرأت اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فلائٹ اٹینڈنٹ محفوظ ہے۔