خلیجی ممالک میں بندرگاہوں کے آپریشنز۔ مالیاتی منڈیاں بُری طرح متاثر

یہ کرونا کے بعد کاروباری سرگرمیوں کو پہنچنے والا سب سے بڑا دھچکا ہے

               
March 2, 2026 · بام دنیا
جرمانے معاف

خلیجی ممالک میں ایرانی حملوں کے بعد کئی ایئرپورٹ بند ہوئے ہیں، بندرگاہوں کے آپریشنز اور مالیاتی منڈیاں بُری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ یہ کرونا کے بعد کاروباری سرگرمیوں کو پہنچنے والا سب سے بڑا دھچکا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امورِ ہوا بازی کے تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ’ایران نے تمام وسائل تباہ کرنے کی پالیسی اپنا لی ہے۔ اس نے خلیج میں ہوائی اڈوں پر حملے کیے اور ممکنہ طور پر حملے جاری رکھے گا۔
دبئی، ابو ظہبی اور دوحہ جیسے شہروں نے کئی دہائیوں کی کوششوں کے بعد تیل اور گیس پر اپنا انحصار کم کیا۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کے مطابق دبئی میں گذشتہ سال دو کروڑ سیاح آئے تھے۔
ایران نے دبئی مرینا اور پام جمیرا جیسے پُرتعش رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔
سعودی عرب اور قطر شاید تیل کی بڑھتی قیمتوں سے وقتی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ لیکن تجارت، لاجسٹکس اور سیاحت خاص طور پر متحدہ عرب مارات میں شدید دباؤ سے دوچار ہیں۔