اسرائیلی فوج نے ایران پر مزید میزائل داغ دیئے
نئے حملوں میں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اسرائیل نے اس میزائل حملے کی ذمے داری حزب اللہ پرعائد کردی، فائل فوٹو
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیل نے مزید میزائل داغ دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے حملوں میں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ درجنوں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ پاسداران انقلاب کے ایئرفورس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ساتھ ہی ایران میں وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹرز پر بھی نئے حملے کیے گئے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں حملے بڑھیں گے۔دریں اثنا ایرانی حکام اور میڈیا نے نئے حملوں کے والے سے فی الحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔