ایران کے سینیئر انٹیلیجنس اہلکار جاں بحق ہو گئے ، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
وزارتِ انٹیلیجنس کے جاسوسی ڈویژن کے سربراہ جلال پور حسین بھی مارے گئے ہیں،بیان
فائل فوٹو
تل ابیب : اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایک نئے بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایران کے نائب وزیرِ انٹیلیجنس برائے اسرائیلی امور سید یحییٰ حمیدی کو ہلاک کر دیا ہے۔
بیان کے مطابق وزارتِ انٹیلیجنس کے جاسوسی ڈویژن کے سربراہ جلال پور حسین بھی مارے گئے ہیں، جبکہ دیگر ’ریجیم اہلکار‘ بھی اس کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی افواج نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ کارروائی کب، کہاں اور کس طریقے سے کی گئی۔ تاہم فوج نے مزید کہا ہے کہ ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس کا ہیڈکوارٹر تہران میں کچھ دیر پہلے نشانہ بنایا گیا۔