اسرائیلی وزیر دفاع کا حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

بیروت میں حزب اللہ کے ایک رہنما کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا ہے،اسرائیلی دفاعی افواج

               
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیاب :اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم اسرائیلی حملے کا نشانہ بنے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور میں نے اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے خلاف طاقت سے کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ اس نے بیروت میں حزب اللہ کے ایک رہنما کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ وہ جلد اس متعلق تفصیلات جاری کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق آئی ڈی ایف نے بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بیروت اور شمالی سرحد پر تازہ جھڑپوں کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’لبنان میں زمینی کارروائی کے حوالے سے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ ’اسرائیل پر حملے کی بھاری قیمت ادا کرے گی‘ اور یہ کہ ’ہم تیار ہیں، پوری طرح تیار۔

ترجمان کے مطابق تقریباً ایک لاکھ ریزرو فوجی، درجنوں بٹالین، بریگیڈ اور ڈویژنز شمالی سرحد کے دفاع کے لیے متحرک کیے جا چکے ہیں اور فوج ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ فوج مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور ’تمام آپشنز میز پر موجود ہیں۔‘