لائیو ایرانی میڈیا نے خامنہ ای کی اہلیہ کی موت کی بھی تصدیق کر دی

خامنہ ای کی بیٹی، نواسی اور ایک داماد کی موت کی تصدیق پہلے ہی کی جا چکی ہے۔

               
March 2, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نے ایران کے رہبرِ اعلی آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ منصورہ خجستہ باقرزادہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وہ ’اپنے گھر میں‘جاں بحق ہوئی ہیں۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ منصورہ کوما میں ہیں۔ خیال رہے اسرائیلی اور امریکی حملوں میں خامنہ ای کی بیٹی، نواسی اور ایک داماد کی موت کی تصدیق پہلے ہی کی جا چکی ہے۔

ایران کے رہبرِ اعلیٰ کا خاندان ان کی اہلیہ، چار بیٹے اور دو بیٹیوں پر مشتمل ہے۔