لائیو قطر کا 2 ایرانی طیارے مار گرانے کا دعویٰ

9 بیلسٹک، 6 کروز میزائل اور 148 ڈرونز ناکام بنا دیے،اماراتی وزارت دفاع

               
March 2, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

دوحہ: قطر نے2 ایرانی جنگی طیارے اور یو اے ای نے 6 کروز میزائل سمیت 148 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

قطری  وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کی افواج نے دو ایرانی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، جو ایرانی فضائی حدود سے قطری حدود کی جانب آ رہے تھے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) نےاعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے بڑے حملوں میں اس کے ایئر ڈیفنس سسٹمز نے متعدد میزائل اور ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کیا ہے۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں میں 9 بیلسٹک، 6 کروز میزائل اور 148 ڈرونز ناکام بنا دیے، ایرانی حملوں میں مجموعی طور پر 174 بیلسٹک میزائل داغے گئے،161 میزائل تباہ، 13 سمندر میں گرے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ 689 ڈرونز میں سے 645 تباہ، 44 گر گئے، 6 کروز میزائل تباہ کیے گئے، معمولی مادی نقصان رپورٹ ہوا، ایرانی حملوں میں 3 افراد جاں بحق، 68 معمولی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ریاست میں سنی جانے والی آوازیں دفاعی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔