اب تک ایران کے 49 سینیئر ترین رہنمامارنے کا امریکی دعویٰ

آپریشن کا مقصد ’اس شدت پسند حکومت سے امریکہ کو لاحق خطرے کو روکنا ہے۔ترجمان

               
March 3, 2026 · بام دنیا

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ

امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر جاری حملوں میں ایرانی حکومت کے سینیئر ترین رہنماؤں میں سے 49‘ مارے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں، انھوں نے امریکی آپریشن کے اہداف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد ’اس شدت پسند حکومت سے امریکہ کو لاحق خطرے کو روکنا ہے۔

لیویٹ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو مارنا امریکہ کے مفاد میں ہے۔ سپریم لیڈر علی خامنہ ای سمیت ایرانی حکومت کے 49 سب سے سینئر رہنما آپریشن ایپک فیوری کے ابتدائی حملوں میں پہلے ہی مارے جا چکے ہیں۔