بریکنگ سعودیہ کے دارلحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے میں آگ لگ گئی
امریکی سفارت خانے کو دو ڈرون حملوں نے نشانہ بنایا گیا ہے۔سعودی حکام
ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے
منگل کی صبح سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دھماکے کے بعد ریاض میں دو ڈرون ٹکرانے کے بعد امریکی سفارت خانے کی عمارت میں آگ لگ گئی۔عمارت خالی تھی جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے چار عینی شاہدین کے حوالے سے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ منگل کی صبح زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور ریاض کے سفارتی کوارٹر، سعودی دارالحکومت میں غیر ملکی سفارت خانے اور غیر ملکی سفارت کاروں کی رہائش گاہوں میں سیاہ دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔
سعودی فوج کے ترجمان کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے کو دو ڈرون حملوں نے نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں ’عمارت میں محدود آگ اور معمولی مادی نقصان‘ ہوا ہے۔
امریکی مشن برائے سعودی عرب نے جدہ، ریاض اور ظہران کے لیے شیلٹر اِن پلیس نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ خطے میں کسی بھی فوجی تنصیبات کے لیے غیر ضروری سفر کو محدود کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ “ہم مملکت میں موجود امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر گھروں میں رہیں اور اگلے حکم تک سفارت خانے سے دور رہیں، کیونکہ اس سہولت پر حملہ کیا گیا ہے۔”
BREAKING: 2 Iranian drones have struck the U.S. Embassy in Riyadh, Saudi Arabia.
Iran is trying to harm Americans and our allies anyway they can.
It’s only going to get worse. pic.twitter.com/iXnFOmOYcx
— Ed Krassenstein (@EdKrassen) March 3, 2026