خامنائی کے قتل پر مدھم ردعمل بھارت کی آزادخارجہ پالیسی ختم ہونے کا اشارہ ہے،سونیاگاندھی

اس طرزِ عمل نے دنیامیںبھارت کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ صدرکانگریس پارٹی

               
March 3, 2026 · بام دنیا

 

بھارتی کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہےکہ بھارت نے ایران جیسے دیرینہ اتحادی کو نظر انداز کرکے اسرائیل کی حمایت پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامناائی کے قتل پر بھارت کا مدھم ردِعمل اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ نئی دہلی اپنی آزاد خارجہ پالیسی کے دعوے سے دستبردار ہوگئی ہے۔

 

بھارتی جریدے میں شائع مضمون میں سونیا گاندھی نے لکھا کہ بھارت اسرائیل اور ایران کے درمیان نہایت محتاط توازن قائم رکھتا آیا ہے لیکن اب مودی نے اسے سیاسی نمائش کی نذر کردیا ہے۔

 

سونیا گاندھی کے مطابق اس طرزِ عمل نے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات کھڑے کردیے ہیں اور حکومت کو اسرائیل نواز مفادات کا محض تابع دار بنا کر پیش کیا ہے اور یہ کہ مودی حکومت جسے سفارت کاری کہتی ہے، وہ دراصل بحران کے لمحات میں ذمہ داری سے دستبرداری ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ اخلاقی بزدلی ہے جس سے عالمی فورمز پر بھارت کی پوزیشن کمزور دکھائی دیتی ہے۔