پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی رینکنگ میں دو درجے بہتری
ورلڈکپ کوالیفائر کے دوران مصر میں چین اور ملائیشیا کے خلاف کامیابیوں کے بعد پاکستان کے پوائنٹس 2,223 تک پہنچ گئے،
March 3, 2026 · اسپورٹس
پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں دو درجے بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور ٹیم اب ایف آئی ایچ کی عالمی درجہ بندی میں بارہویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ ورلڈکپ کوالیفائر کے دوران مصر میں چین اور ملائیشیا کے خلاف کامیابیوں کے بعد پاکستان کے پوائنٹس 2,223 تک پہنچ گئے، جس کے نتیجے میں ٹیم کی درجہ بندی چودہویں سے بارہویں ہوگئی۔
پاکستانی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہے اور گروپ کا آخری میچ بدھ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔ اس پیش رفت سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور عالمی مقابلوں میں پاکستان کی کارکردگی پر مثبت اثر پڑنے کی توقع ہے۔