لائیو کویت بتائے ، امریکی طیارے اس کی فضا میں کیا کر ہے تھے ، ایرانی وزیرخارجہ
کویتی حکومت نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس کا فوجی اڈہ ایران کیخلاف استعمال نہیں ہوگا ،عباس عراقچی
فائل فوٹو
تہران:ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ کویتی حکومت نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس کا فوجی اڈہ ایران کیخلاف استعمال نہیں ہوگاتو آج نشانہ بننے والے یہ 3 جنگی طیارے کویتی علاقے میں کیا کر رہے تھے؟
ان کا اشارہ 3امریکی طیاروں کی طرف تھا جو کویتی فضائی دفاع نے حادثاتی طور پر مار گرائے۔
الجزیرہ کے مطابق عراقچی نے کہا،کویت کا دفاعی نظام امریکہ کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے، اور اگر یہ دعویٰ کہ کویتی دفاعی نظام نے 3 جنگی طیارے غلطی سے گرا دیئے،درست ہے، تو وہ اپنی ہی فوج کی وقعت کو سوالیہ نشان بنا رہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہاکویتی حکومت کو یہ وضاحت دینی ہوگی کہ امریکی جنگی طیارے وہاں کیا کر رہے تھے۔