امریکہ نے اسرائیل میں اپنے شہریوں کی حفاظت سے ہاتھ اٹھا لیے
سفارت خانے کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے خود منصوبے ترتیب دیں۔
فائل فوٹو
یروشلم: امریکی سفارت خانے نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ایک تازہ ترین سیکورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سفارت خانہ اس وقت امریکی شہریوں کو ملک سے نکالنے (Evacuate) یا روانگی میں براہ راست مدد فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ۔
سفارت خانے کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے خود منصوبے ترتیب دیں۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزارتِ سیاحت نے 2 مارچ سے ٹابا بارڈر کراسنگ تک شٹل بسیں چلانے کا آغاز کر دیا ہے۔
جو مسافر اس شٹل سروس کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ وزارتِ سیاحت کے “ایویکیوشن فارم” (Evacuation Form) کے ذریعے اپنا نام رجسٹر کروائیں۔
وہ مسافر جو اردن جانا چاہتے ہیں، وہ اس شٹل کے ذریعے ایلات (Eilat) تک جا سکتے ہیں اور وہاں سے ٹیکسی کے ذریعے آزادانہ طور پر اسحاق رابن بارڈر کراسنگ (Yitzhak Rabin Border Crossing) کا رخ کر سکتے ہیں۔