بریکنگ حملے جاری رہے تو مشرقِ وسطیٰ کے تمام معاشی مراکز کو نشانہ بنائیں گے، پاسدارانِ انقلاب کا اعلان

خام تیل کی قیمت اس وقت 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے، جلد 200 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، جنرل جباری

               
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو وہ مشرقِ وسطیٰ کے تمام معاشی مراکز کو نشانہ بنائے گا۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے جنرل ابراہیم جباری نے سخت لہجے میں کہا ہے کہ اگر دشمن نے ایران کے اہم مراکز پر حملے کیے تو جواب میں پورے خطے کے اقتصادی مراکز محفوظ نہیں رہیں گے۔

جنرل جباری کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز بند کر دی ہے اور اس کے اثرات عالمی منڈی پر ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خام تیل کی قیمت اس وقت 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے اور جلد 200 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ ان کے یہ بیانات ایرانی خبر رساں ادارے آئی ایس این اے کے ذریعے سامنے آئے۔