ٹرمپ انتظامیہ کی اراکین کانگریس کو بریفنگ۔بغیر اجازت کارروائی پر کچھ ناراض
کیپیٹل ہل میں بریفنگ کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی قانون سازوں کو جنگی منصوبے کے حوالے سے کیپیٹل ہل میں بریفنگ دی۔اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے کانگریس کے تمام ارکان کو مکمل بریفنگ دی۔
کچھ قانون سازوں نے کانگریس کی منظوری کے بغیر کارروائی پر ناراضی کا اظہار کیا، جبکہ دیگر نے ایک ’ظالم حکومت‘ کے خلاف انتظامیہ کے اقدام کو سراہا۔
سینیٹر لِنڈسے گراہم نے بریفنگ کے بعد کہا کہ ’یہ سوال نہیں کہ ایرانی رجیم کا تختہ کب دھڑام ہوگا، بلکہ یہ ہے کہ ایسا کب ہوگا۔ کانگریس سے منظوری نہ لینے پر ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے کڑی تنقید کی۔
قانون سازوں کے مطابق یہ اب بھی واضح نہیں کہ انتظامیہ کتنے عرصے تک اس جنگ میں مصروف رہے گی ۔
ڈیموکریٹ سینیٹر رچرڈ بلومینتھال نے کہا کہ وہ اب بھی انتظامیہ کی ’ترجیحات‘ کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس بریفنگ کے بعد پہلے سے زیادہ خوفزدہ ہوں کہ شاید ہمیں زمینی فوج بھیجنی پڑے۔