سعودی عرب کے امریکی سفارتخانے میں سی آئی اے اسٹیشن تباہ

سفارتخانے کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور اندر دھواں بھر گیا۔امریکی حکام

               
March 4, 2026 · بام دنیا

ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے

ایران نے پیر کو ڈرون حملے میں سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے کے اندر موجود سی آئی اےاسٹیشن کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔

سی آئی اے سینٹر نشانہ بننے کا انکشاف واشنگٹن پوسٹ نے کیا جس کا کہنا تھا کہ دو مشتبہ ایرانی ڈرونز نے پیر کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے کے احاطے میں قائم سی آئی اے اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔

امریکی اخبار کے مطابق معاملے سے واقف دو افراد کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ امریکہ اور سعودی حکومت دونوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈرونز نے سفارت خانے کے کمپلیکس کو نشانہ بنایا، تاہم کسی نے بھی یہ ظاہر نہیں کیا کہ انٹیلی جنس ایجنسی کا مرکز بھی متاثرہ اہداف میں شامل تھا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کے ایک اندرونی الرٹ، جو اخبار کو حاصل ہوا، میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں امریکی سفارت خانے کی عمارت کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا اور اندر دھواں بھر گیا، جس سے عمارت کو ساختی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سفارت خانے کا عملہ عمارت کے اندر محفوظ مقام پر موجود تھا، جبکہ یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس حملے میں سی آئی اے کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ نیویارک ٹائمز کے مطابق سی آئی اے نے ہی آیت اللہ خامنہ ای کی لوکیشن کا پتہ چلایا تھا جس کے بعد انہیں فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ایک وارننگ میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے کو “ساختی نقصان” پہنچا ہے اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جگہ پر ہی پناہ لیے رکھیں۔