لبنان کے درجن بھر دیہات قصبوں کے مکین علاقہ خالی کردیں۔اسرائیل کی اپیل
نشاندہی کیے گئے علاقوں سے کم از کم ایک کلومیٹر دور چلے جائیں۔فوجی ترجمان
اسرائیلی فوجی اہلکار۔فائل فوٹو
اسرائیل نے لبنان کے ایک درجن سے زائد دیہات اور قصبوں کے رہائشیوں سے انخلا کی اپیل کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ آئی ڈئ ایف کی جانب سے ان علاقوں میں مزید حملے کیے جائیں گے جن کا ہدف حزب اللہ ہے۔
جن دیہات اور قصبوں کے لیے اسرائیل کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے ان میں ربعہ ثلاثین، حولا، قلعت دبہ، قبریخہ، تولین خربہ، شقرا، صوانہ، مجدل سلم، تمریہ، طیّری، طَلوسہ، صفد، بَطیخ، جمیجمہ اور بنی حیّان شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نشاندہی کیے گئے علاقوں سے کم از کم ایک کلومیٹر دور چلے جائیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’جو بھی شخص حزب اللہ کے اہلکاروں، تنصیبات اور ہتھیاروں کے قریب ہوگا، وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔