امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 امریکی فوجی مارے گئے۔پاسداران انقلاب
ہلاک و زخمیوں کی تعداد 650 ہو گئی۔ آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر لیا
ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے
ایرانی فوج پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک اور زخمی فوجیوں کی تعداد650ہوگئی ہے پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے،ایرانی گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کیساتھ امریکی نیوی جائے گی، امریکی صد رٹرمپ کا کہنا تھا کہ جہازوں کے انشورنس میں امریکی مالیاتی ادارہ مدد کرے گا۔دوسری جانب دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ کیا گیا جس سے قونصل خانے کی عمارت میں آگ لگ گئی،دبئی حکومت کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔
قطری وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایران نے قطر کی جانب دو میزائل داغے گئے ایک میزائل امریکہ کے زیر انتظام العدید ائیربیس کو نشانہ بنایا ۔
اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں 10لبنانی شہید ہوگئے، ہزمیہ کے ہوٹل پر بھی بغیر وارننگ بمباری کی گئی،بیروت سمیت لبنانی شہروں پر حملوں کے رد عمل میں میزائل برسائے گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی جانب سے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں دو کروز میزائل ناکام بنا دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب سرکاری سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق نو ڈرونز کو بھی ناکام بنایا گیا ہے۔تاہم سعودی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ میزائل اور ڈرون کہاں سے داغے گئے تھے۔
سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے کے اندر موجود سی آئی اےا سٹیشن کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
امریکہ اور سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ دو ڈرونز نے ریاض میں سفارتخانے کے کمپلیکس کو نشانہ بنایا، تاہم یہ واضح نہیں کہ جاسوسی مرکز حملے کا اصل ہدف تھا یا نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کے نتیجے میں سفارتخانے کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور اندر دھواں بھر گیا۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ایک وارننگ میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے کو نقصان پہنچا ہے اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جگہ پر ہی پناہ لیے رکھیں۔