رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیلی جوہری مرکز ہمارا ہدف ہو گا،ایران

ایران کسی بھی بیرونی مداخلت یا حکومت گرانے کی سازش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

               
March 5, 2026 · بام دنیا

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور امریکا ایران میں رجیم چینج کی کوشش کرتے ہیں تو اسرائیل کے جوہری مرکز دیمونا نیوکلیئر ری ایکٹر کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے نیم سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک اعلیٰ ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی مداخلت یا حکومت گرانے کی سازش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ دیمونا نیوکلیئر ری ایکٹر ایران کے ممکنہ اہداف میں سرفہرست ہے اور تہران کے پاس ایسے اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ اگر کسی بھی قسم کی جنگ مسلط کی گئی تو اس کے دائرہ کار میں وسیع اضافہ ہو سکتا ہے۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور موجودہ نظام کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے، اور کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو سخت ردعمل کے ساتھ جواب دے گا۔