یوکرین کی خلیجی ممالک کو ایرانی ڈرونز کے خلاف دفاع میں مدد کی پیشکش

گذشتہ دو دنوں میں متحدہ عرب امارات، قطر، اردن اور بحرین کے رہنماؤں سے بات چیت کی ہے ، صدر زیلنسکی

               
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین خلیجی ممالک میں اپنے ماہرین کو تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ ایران کے ڈرونز اور میزائلوں کے خلاف دفاع میں مدد فراہم کی جا سکے۔

صدر زیلنسکی نے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ دو دنوں میں متحدہ عرب امارات، قطر، اردن اور بحرین کے رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے اپنے وزرا اور فوجی کمانڈروں کے ساتھ مشورے کے بعد خلیجی ممالک کی مدد کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں یوکرین کی حفاظت اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

صدر زیلنسکی نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین زندگیوں کے تحفظ اور خطے میں حالات کے استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔