ایران کا خیبر شکن میزائلوں سے تل ابیب پر حملہ
کلسٹر بموں سے لیس میزائل حملہ پاسداران انقلاب نے کیا ہے۔روسی میڈیا
فائل فوٹو
ایران نے اسرائیل پر درجوں ڈرونز میزائل سے حملہ کیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق کلسٹر بموں سے لیس میزائل حملہ پاسداران انقلاب نے کیا ہے۔حملے کے وقت وقت تل ابیب پر ایمرجنسی سائرن بھی نہیں بجائے گئے۔
ذرائع ابلاگ کے مطابق جب فضا میں ایرانی میزائل داخل ہوئے تو اسرائیلی حکام نے کیمرے نیچے کردیئے۔
ایرانی ڈرونز کا خلیج عمان میں بھی امریکی بیڑے ابراہم لنکن پر بھی حملہ کیا ہے۔حملے کے بعد امریکی بیڑہ خلیج سے دور چلا گیا۔
بحرین پر بھی حملوں میں دارلحکومت منامہ میں دو ہوٹلوں اور ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب امریکہ نے ایران میں زیر زمین میزائل اڈے پر حملہ کیا ہے، ایران کے بوشہر فضائی اڈے پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران میں 13مراکز صحت کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 4ہیلتھ ورکرز شہید اور 25سے زائد زخمی ہوگئے۔تہران میں فٹ بال اسٹیڈیم کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اصفہان میں فضائی دفاعی نظام تباہ کردیا ہے۔قم میں بلیسٹک میزائل لانچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔