200 ایرانی اہداف پر حملے کرنے کا امریکی حکام دعویٰ

اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز ڈبو دیےگئے۔سینٹکام کمانڈر کا دعویٰ

               
March 6, 2026 · بام دنیا

امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈین کین

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں تقریباً 200 ایرانی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔

سینٹکام کمانڈر ایڈمرل بریڈ کاپر نے ایران پر حملوں سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بی ٹو بمبار طیاروں نے درجنوں بنکر بسٹر بموں سے گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچرز تباہ کردیے ہیں۔

سینٹکام کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز ڈبو دیےگئے۔

سینٹکام کے مطابق آپریشن کے اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداوار کی صلاحیت کو تباہ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ مستقبل میں ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔