جنگ میں پھنسے ٹرمپ نے پادری بلا لیے، علملیات کا سہارا بھی لے لیا

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ اپنی میز کے پیچھے بیٹھے تھے اور مذہبی رہنمائوں نے انہیں گھیراہواتھا۔

               
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

واشنگٹن: سپر پاور نے جنگ جیتنے کے لیے دعاؤں اور عملیات کا سہارا لے لیا۔
کیا واقعی ایسا ہواہے اور اس کی تفصیل کیا ہے؟

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران ایک غیر معمولی منظر سامنے آیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پادریوں اور مذہبی رہنماؤں کو بلاکر ایک خصوصی دعائیہ تقریب کرائی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ اپنی میز کے پیچھے بیٹھے تھے اور مذہبی رہنمائوں نے انہیں گھیراہواتھا۔

ایک پادری نے اجتماعی دعا کرائی۔اس دوران صدر ٹرمپ، امریکی فوج اور دنیا بھر میں تعینات فوجی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے دعا مانگی گئی۔

لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔ ٹرمپ کی روحانی مشیر پاؤلا وائٹ کین بھی ان دنوں خاصی سرگرم نظر آ رہی ہیں۔ وہ امریکی سیاست میں مذہبی اثر و رسوخ کے حوالے سے پہلے ہی ایک متنازع شخصیت سمجھی جاتی ہیں۔

ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ وحانی عملیات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اس بارے میں بتایاگیاہے کہ وہ افریقہ اور جنوبی امریکہ سے “فرشتوں” کو بلانے کا عمل کر رہی ہیں تاکہ وہ ایران پر ایک طاقتور وار کریں۔

حیران کن بات ہے کہ ٹرمپ نے بچوں اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے کے لیے جو جنگ چھیڑی اس میں وہ اللہ سے بھی مد دمانگ رہے ہیں۔ کیاناجائزجارحیت کو قدرت کی مدد حاصل ہوسکتی ہے؟