ایران میں ’3000 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنائے۔سینٹکام

’آپریشن ایپک فیوری میں 43 بحری جہازوں کو تباہ کیا گیا یا انھیں نقصان پہنچایا گیا

               
March 7, 2026 · بام دنیا

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس نے ایران میں 3000 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

سینٹ کام نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا کہ ’آپریشن ایپک فیوری‘ کے دوران 43 بحری جہازوں کو تباہ کیا گیا یا انھیں نقصان پہنچایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں ان مقامات کو ترجیح دی جا رہی ہے ’جو فوری خطرہ پیدا کرتے ہیں۔ ‘ مقصد یہ ہے کہ ’ایرانی حکومت کے سکیورٹی ڈھانچے کو ختم کیا جائے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سکول، ہسپتال اور دیگر اہم شہری مقامات بھی امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی زد میں آئے ہیں۔