ایران کی بحریہ۔ان کا مواصلاتی نظام ختم ہوچکا۔ ٹرمپ

امریکی فوج نے ایرانی عسکری قوت کو تباہ کرنے میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی

               
March 7, 2026 · بام دنیا
فوٹو امریکی میڈیا

فوٹو امریکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی عسکری قوت کو تباہ کرنے میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

وہائٹ ہاؤس میں کالج سپورٹس سے متعلق ایک اجلاس کے دوران جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران میں جاری کارروائیوں پر سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ان کی فوج ختم ہو گئی ہے۔
’ان کی بحریہ ختم ہو گئی ہے۔ ان کا مواصلاتی نظام ختم ہو چکا ہے۔ ان کی دو قیادتیں ختم ہو چکی ہیں، اب وہ اپنی تیسری قیادت پر آ گئے ہیں۔ ان کی فضائیہ مکمل طور پر مٹ چکی ہے۔
ٹرمپ کا مزہد کہنا تھا کہ ان کے پاس 32 بحری جہاز تھے۔ تمام 32 سمندر کی تہہ میں ہیں۔