ایران پر حملوں میں 1300 سے زیادہ شہری جاں بحق ہوئے۔اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر

یہ اعداد و شمار ایرانی ہلال احمر کے ہیں۔ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

               
March 7, 2026 · بام دنیا

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیرسعید ایروانی نے کہاہے کہ اب تک امریکی و اسرائیلی حملوں میں 1332 شہری جاں ہوئے ہیں۔

نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اعداد و شمار ایرانی ہلال احمر کے ہیں اور ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ’ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں اور یہ نمبر بڑھ رہا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ جان بوجھ کر اسکول،اسپتال اور شہری انفراسٹرکچر تباہ کیا گیا ہے۔