امریکہ نے اسرائیل کو ہنگامی طور پرہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی

اسرائیل کو فوری طور پر یہ دفاعی سازوسامان فراہم کرنا ضروری ہے۔ٹرمپ انتظامیہ

               
March 7, 2026 · بام دنیا

ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 151.8 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے لیے ’ہنگامی‘ اختیار استعمال کیا گیا ہے تاکہ کانگریس کی نظرِ ثانی کی شرط کو ختم کیا جا سکے، جبکہ واشنگٹن اور تل ابیب ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف پولیٹیکل-ملٹری افیئرز کے مطابق اس مجوزہ فروخت میں بارہ ہزار BLU-110A/B جنرل پرپز بم باڈیز شامل ہیں، جن کا وزن ایک ہزار پاؤنڈ ہے۔ اس کے ساتھ انجینئرنگ، لاجسٹکس اور تکنیکی معاونت کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وزیرِ خارجہ نے یہ طے کیا ہے اور تفصیلی جواز فراہم کیا ہے کہ ایک ہنگامی صورتحال موجود ہے جس کے تحت اسرائیل کو فوری طور پر یہ دفاعی سازوسامان فراہم کرنا ضروری ہے۔

یہ اقدام آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کی شق 36(b) کے تحت کانگریسی نظرِ ثانی کی شرط کو ختم کرتا ہے۔