سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج بڑا اضافہ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے

               
March 7, 2026 · کامرس

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 5230 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ادھر عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی بازار میں سونا 61 ڈالر اضافے کے بعد 5171 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ متاثر ہو رہے ہیں۔