اسرائیل۔امریکہ کا ایرانی تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں پر حملہ۔ ایران کی تصدیق
جنوبی تہران میں مرکزی ریفائنری کے قریب واقع آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا
ایران نے حملے جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا ، فائل فوٹو
ایران نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت تہران میں تین بڑے تیل اسٹوریج ڈپوز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب اس سے قبل مہرآباد ایئرپورٹ کے قریب بھی ایک بڑا حملہ رپورٹ ہوا تھا۔
ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہرآباد ایئرپورٹ پر حملے کے بعد یہ ان کی جانب سے دوسرا بڑا حملہ سمجھا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق حملوں کے نتیجے میں تیل کے ذخائر کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ صورت حال کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایرانی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جنوبی تہران میں مرکزی ریفائنری کے قریب واقع آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔شمال مغربی تہران میں بھی آئل ڈپو پر حملہ ہوا جہاں دور سے آگ کے خوفناک شعلے اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ دارالحکومت کے علاقے شہران میں ایک اور حملے کی اطلاع بھی ملی ہے۔
کرچ سمیت تین علاقوں میں حملوں سے فیول ڈپو متاثرہوگیا۔