کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فیول ٹینک ڈرون حملے کا نشانہ

اہم تنصیبات کو براہِ راست نشانہ بنانے کی کوشش تھی۔ترجمان وزارت دفاع

               
March 8, 2026 · بام دنیا

کویت کی فوج نے بتایا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فیول ٹینک ڈرون حملے کا نشانہ بنے ہیں۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق ’کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فیول ٹینکوں پر ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا، جو اہم تنصیبات کو براہِ راست نشانہ بنانے کی کوشش تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کی مسلح افواج ’دشمن ڈرونز کی ایک لہر سے نمٹ رہی ہیں جو ملک کی فضائی حدود میں داخل ہو گئی تھیں۔