ایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیل ایران کے خلاف جنگ پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھے گا۔

               
March 8, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے جو اہلکار ہتھیار ڈال دیں گے انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے ساتھ مل کرایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے منظم منصوبہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف جنگ پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے حملوں کا نشانہ بننے والے تمام ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں، ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے ممالک ہم سے رابطے میں ہیں۔