ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے دو مشکوک ڈیوائسز برآمد
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈیوائسز قبضے میں لے لیں اور واقعے کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔
March 8, 2026 · بام دنیا
امریکا کے شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے دو مشکوک ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہر میں مسلمانوں کے خلاف ایک ریلی نکالی جا رہی تھی۔ اسی دوران میئر کی رہائش گاہ کے باہر دو مشتبہ ڈیوائسز دیکھے جانے پر سکیورٹی اداروں کو اطلاع دی گئی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈیوائسز قبضے میں لے لیں اور واقعے کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے کے وقت میئر ظہران ممدانی اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود تھے یا نہیں۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔