پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں شدید مندی۔کاروبار معطل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا

               
March 9, 2026 · کامرس

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے منفی اثرات پاکستانی معیشت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار ہے۔


کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 9780 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ 147715 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کے ایس سی 30 انڈیکس میں بھی 6.39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث مارکیٹ میں کاروبار کو 45 منٹ کے لیے معطل کرنا پڑا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید منفی رجحان کی لپیٹ میں رہی اور 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 10566 پوائنٹس کی کمی کے بعد 157496 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 10217 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ بازار میں 3.28 ارب شیئرز کے سودے 181 ارب روپے میں طے ہوئے۔ اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 1231 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی اور یہ گھٹ کر 17698 ارب روپے رہ گئی۔