پیٹرول نرخ جواز بنا کر کراچی میں ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھا دیئے گئے
بس کا کم از کم کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا
March 9, 2026 · شہر گزشت
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں بس کے کرائے بھی بڑھا دیے گئے۔
شہرِ قائد میں بس کا کم از کم کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا ہے۔کوچز اور بس والوں نے از خود کرائے کی لسٹیں بنالی ہیں کیونکہ اس حوالے سے کوئی سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
لاہور سے کراچی جانے کے لیے بس کا کرایہ 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 13200 روپے ہو گیا ہے، اسی طرح لاہور سے مری کا کرایہ 3100 روپے سے بڑھ کر 3720 روپے کر دیا گیا ہے۔