ایرانی حملے میں اسرائیلی قیادت کا زیرمین شیلٹر تباہ
ایران کی جانب سے داغے گئے ایک طاقتور بیلسٹک میزائل نے تل ابیب کے دفاعی حصار کو توڑتے ہوئے براہ راست اس خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
فوٹو سوشل میڈیا
تل ابیب:مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید جنگ کے دوران ایران نے اسرائیل کے قلب، تل ابیب میں ایک انتہائی حساس اور خفیہ زیرِ زمین فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے، بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاع ملی ہے
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شیلٹر جنگی حالات میں اسرائیلی قیادت کے استعمال میں رہنے والا ایک اہم شیلٹر (بنجر) تھا۔
ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے ایک طاقتور بیلسٹک میزائل نے تل ابیب کے دفاعی حصار کو توڑتے ہوئے براہ راست اس خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ حملے کے فوراً بعد علاقے میں زور دار دھماکے سنے گئے اور آسمان آگ کے شعلوں اور دھوئیں کے بادلوں سے بھر گیا۔
میزائل لگنے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود درجنوں گاڑیاں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ کر سڑکوں پر بکھر گئے۔
فائر فائٹرز اور امدادی ٹیمیں بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں، تاہم آگ کی شدت
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ حملہ اس لحاظ سے انتہائی اہم ہے کہ نشانہ بننے والی جگہ اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام، بشمول آئرن ڈوم (Iron Dome)، کی براہ راست نگرانی میں تھی۔ عسکری ماہرین کے مطابق، میزائل کا اتنی حساس جگہ پر براہ راست لگنا اسرائیلی دفاعی حصار میں بڑی دراڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔