پنجاب میں وزرا کو سرکاری فیول نہیں ملے گا ، تعلیمی ادارے 31مارچ تک بند

سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلیے پٹرول اور ڈیزل الاؤنس میں 50 فیصد فوری کمی کردی گئی۔

               
March 9, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنگ کے نتیجے میں معاشی مشکلات کے مقابلے کیلیےغیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک پنجاب کے وزرا کیلیے سرکاری فیول بند اور سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلیے پٹرول اور ڈیزل الاؤنس میں 50 فیصد فوری کمی کردی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات کے مطابق صوبائی وزرا، اعلیٰ سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پربھی پابندی عائد کی گئی ہے ناگزیرسیکیورٹی کیلیے صرف ایک گاڑی صوبائی وزرا، اعلیٰ سرکاری افسر کے ہمراہ ہوگی۔

پنجاب سرکاری دفاتر میں “ورک فرام ہوم ” کا فیصلہ، صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئے گا، پنجاب میں اسکول، کالج ،یونیورسٹیز کل سے 31مارچ تک بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔