روسی صدر پیوٹن نے صدر ٹرمپ کو ایران سے جنگ ختم کرنے کا مشورہ دیدیا

صدر پیوٹن نے ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کے لیے ٹرمپ کو کچھ تجاویز دیں۔

               
March 10, 2026 · بام دنیا

روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کو ایران سے جنگ ختم کرنے کا مشورہ دیدیا۔

روسی صدر  ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ بات چیت میں صدر پیوٹن نے ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کے لیے ٹرمپ کو کچھ تجاویز دیں۔

روسی ایوان صدر کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے اور  وینزویلا کی صورت حال پر بھی بات چیت کی اور  اس کے علاوہ تیل کی عالمی صورت حال بھی زیر غور آئی۔

اس سے قبل صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ نے عالمی توانائی بحران کو جنم دیا ہے۔