آبنائے ہرمز میں رکاوٹ کے باعث سعودی عرب نے چند آئل فیلڈز بند کر دیں
دیگر کئی آئل فیلڈز میں بھی تیل کی پیداوار کو نمایاں حد تک کم کر دیا
March 10, 2026 · بام دنیا
سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باعث اپنے کچھ آئل فیلڈز بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔
اس صورتحال کی وجہ سے تیل کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں اور مملکت خام تیل کو متبادل راستے سے بحیرہ احمر کے ذریعے منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سعودی حکام کے مطابق سمندر میں واقع چند اہم آئل فیلڈز جن میں صفانیہ اور زلف شامل ہیں، احتیاطی تدابیر کے طور پر عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر کئی آئل فیلڈز میں بھی تیل کی پیداوار کو نمایاں حد تک کم کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور برآمدی راستوں میں خلل کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔
ٹیگز: