پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

۔ ٹرافی کی رونمائی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کی، جبکہ پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔

               
March 10, 2026 · اسپورٹس

 

کراچی: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ ٹرافی کی رونمائی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کی، جبکہ پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نئی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے پاکستان شاہینز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی بنیاد پر انہیں قومی ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ بنگلا دیش کی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا اور ٹیم کو جلد پچ کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا تاکہ میزبان ٹیم کو اس کی سرزمین پر سخت مقابلہ دیا جا سکے۔